پاکستانی خبریں

وزیر اعظم شہباز شریف کا سیلاب سے متائثرہ علاقوں کا دورہ اور متائثرین کیلئے امداد کا اعلان

خلیج اردو

سکھر: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے بعد بحالی کے لیے سندھ حکومت کو 15 ارب روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کردیا ۔

 

وزیر اعظم نے بتایا کہ ملک میں اب تک 900سے زائد افراد سیلاب کے باعث جانیں گنوا بیٹھیں ہیں اور 3کروڑ تیس لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ ایک ہزار 300 سے زائد افراد زخمی اور 8 لاکھ مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔ گھروں، املاک اور انفراسٹرکچر کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ اربوں روپے لگایا گیا ہے اور مجموعی طور پر اب تک سیلاب سے متاثرین کی تعداد 3 کروڑ 30 لاکھ ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سکھر، روہڑی، خیرپور، فیض گنج، کوٹ ڈجی اور ٹھری میر واہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔

 

سکھر پہنچنے پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو، وفاقی وزیر خورشید شاہ اور وزیراعلیٰ سندھ نے اُن کا استقبال کیا۔

 

ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو بحالی کے کاموں پر بریفنگ میں بتایا کہ بعض علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے مواصلاتی رابطے منقطع ہیں۔لائیو اسٹاک اور کھڑی فصلوں کو بھی کافی نقصان پہنچا۔

 

سیلاب متاثرین سے ملاقات کے بعد پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعظم نے سیلاب متائثرین کیلئے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی ریلوں نے ہر طرف تباہی مچائی ہوئی ہے ۔

 

وزیر اعظم نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیئے دنیا بھر کے ممالک سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد میں مختلف ممالک کے سفیروں سے ہنگامی ملاقات کی اور انہیں پاکستان میں سیلاب کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button