پاکستانی خبریں

وزیر اعظم نے ٹویٹر پر کس کی تصویریں شیئر کیں ؟ فوٹو گرافرکا موقف بھی آگیا

خلیج اردو

07 دسمبر 2020
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ٹویٹر پر گلگت بلتستان کی تصویریں شیئر کرنے کے بعد تصویروں کے تخلیق کار کا موقف بھی سامنے آگیا۔

وزیر اعظم کے ٹویٹ کو تبصرے کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے اثمر حسین نامی ہنڈلر جس کا یوزر نام اثمر فوٹوگرافی ہے، کہنا ہے کہ وزیر اعظم صاحب آپ کا شکریہ کہ آپ نے میری بنائی ہوئی تصاویر شیئر کیں ہیں لیکن اگر آپ میرا لوگو نہ ہٹاتے اور مجھے کریڈٹ دیتے تو مجھے بہت خوشی ہوتی۔

اس ٹویٹ پر کافی لوگوں نے کامنٹ کیے ہیں اور انہوں نے فوٹوگرافر کے موقف کی تائید کی ہے تاہم چند ایک نے فوٹوگرافر کو اس پر اکتفا کرنے کا کہا ہے کہ آپ کی تصویریں ملک کے وزیر اعظم نے شیئر کیں ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button