پاکستانی خبریں

وزیر اعظم کا دورہ برطانیہ ختم، حکمران جماعت کی جانب سے دو بھائیوں میں اختلافات کی خبروں کی تردید

خلیج اردو
لندن: وزیراعظم شہباز شریف آج رات تک وطن واپس پہنچ جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس میں خاندانی ذرائع کا حوالہ دے کر کہا گیا کہ شہباز شریف کی واپسی کو دونوں بھائیوں کے اختلاف سے نہ جوڑا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف آج رات تک وطن واپس پہنچ جائیں گے۔ذرائع مسلم لیگ ن کے مطابق ویک اینڈ کی وجہ سے فیملی کے اصرار پر دو دن قیام بڑھایا گیا۔

شہبازشریف کو بخار تھکاوٹ کی وجہ سے تھا جو معمولی تھا۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم تقرری کے حوالے سے مشاورت مکمل کی جاچکی ہے۔ وطن واپسی پر اس حوالے سے باقاعدہ عمل کا آغاز کردیا جائے گا

ن لیگ کا مزید کہنا ہے کہ ایک اہم اور حساس تقرری پر مشاورت مکمل کی جاچکی ہے۔اس میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگی۔ وطن واپسی پر اس حوالے سے باقاعدہ پراسس شروع کردیا جائے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button