پاکستانی خبریںعالمی خبریں

وفاقی حکومت نے امپورٹڈ لگژری آئٹمز پر پابندی عائد کر دی

خلیج اردو
اسلام آباد : حکومت پاکستان نے کفایت شعاری پر سختی سے عمل کرنے کا اعلان، لگژری سامان کی درآمد پر پابندی لگادی گئی۔ حکومت نے گھریلوسامان، فرنیچر، امپورٹڈ موبائل فونز، اسلحہ، جوتے، میک اپ، شیمپوز، سلیپنگ بیڈز، فش، سن گلاسز، فروزن فوڈز اور ڈرائی فروٹس کی درآمد پر پابندی لگائی ہے۔

پابندی والی اشیا میں جیم اور جیولری لیدر، چاکلیٹ اور جوسز، سگریٹ امپورٹڈ کنفیکشنری اور کراکری، پرائیویٹ ہتھیار اور گولہ بارود، فانوس اور لائٹنگ ہیڈ فون، لائوڈ سپیکر، چٹنی، کیچپ، دروازے اور کھڑکیوں کے فریم، سفری بیگ اور سوٹ کیس شامل ہیں۔

سینیٹری کا سامان، قالین سوائے افغانستان کے ٹشو پیپر، آٹوموبائل، لگژری گدے اور سلیپنگ بیگ۔ جیمز اینڈ جیلی کارن فلیکس، باتھ روم کا سامان، ہیٹر، دھوپ کا چشمہ، کچن کا سامان، پاستا، آئس کریم اور سگریٹ کی درآمد پر پابندی لگائی گئی ہے۔

حکومت نے لگژی چمڑے کے ملبوسات، موسیقی کے آلات، شیونگ کٹس اور سیلون کی اشیاء جیسے ہیئر ڈرائر وغیرہ کی درآمد پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔

اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے حکومت کے اہم فیصلوں سے عوام کو آگاہ کردیا وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے تاریخی میٹنگ کی، جس میں معاشی پلان وضع کیا گیا،چار سال میں ملکی معیشت کو تباہ کیا گیا حکومت نے معاشی پلان بنا لیا ہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارغیرضروری لگژری آئٹمزکی امپورٹ پرمکمل پابندی لگائی جارہی ہے۔۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جب 2018ء میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت گئی تو ڈالر کی قیمت 115 روپے تھی سازشی کنٹینر پر کھڑے ہو کر چار ہفتوں کی حکومت سے سوال کرتے ہیں انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے اور تھوڑی سی شرم کرنی چاہئے کہ ڈالر 189 پر ان کے دور حکومت میں گیا غیر ملکی ذخائر کی بدحالی ان کے دور میں ہوئی۔۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیح درآمدات پر انحصار کم کرنا ہے اور برآمدات پر مبنی اکنامک پالیسی متعارف کرانا ہے مقامی صنعت ترقی کرے گی، ملک کے اندر مقامی صنعتوں کے فروغ سے لوگوں کو روزگار میسر آئے گا

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نوے دن میں جو کرپشن ختم کرنے والوں نے کرپشن کے ذریعے پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ کیا کارٹلز اور مافیاز نے چار سال پاکستان کے عوام کو لوٹا جتنے وزراء اور مشیر امپورٹ ہو کر آئے تھے آج سب ایکسپورٹ ہو کر پاکستان سے باہر چلے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button