پاکستانی خبریں

وفاقی حکومت کا چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ایکشن،دہشتگردی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج

خلیج اردو

اسلام آباد: عمران خان کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج اور پولیس افسران کو دھمکیاں دینے پر دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر میں مجسٹر یٹ علی جاوید نے موقف اپنایا کہ میں اپنے گن مین کے ہمراہ اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں شہباز گل کی رہائی کے لیے منعقدہ پی ٹی آئی کی ریلی میں تھا جس کی قیادت عمران خان کررہے تھے اور اپنی تقریر میں ایڈیشنل سیشن جج اور اعلیٰ ترین افسران کو ڈرانا اور دھمکانا شروع کردیا۔

 

مجسٹریٹ علی جاوید نے ایف آئی آر کے لیے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان کی تقریر سے پولیس حکام، عدلیہ اور عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور عوام الناس میں بے چینی، بدامنی اور دہشت پھیلی ہے

 

اس سے قبل عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوا جس وزارت قانون اور پولیس کے افسران بھی شریک ہوئے۔۔اجلاس میں وزارت داخلہ نے عمران خان کے ایڈووکیٹ جنرل اور وزارت قانون سے رائے مانگی تھی کہ عمران خان پر الگ سے مقدمہ درج ہو یا شہباز گل کیس کا حصہ بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button