پاکستانی خبریںعالمی خبریں

ٓآرمی چیف نے پاکستان میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کردی

خلیج اردو

عاطف خان خٹک
راولپنڈی : پاکستان کے چاروں صوبوں میں مختلف اضلاع اس وقت سیلاب کی زد میں ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی ہدایت پر پاک فوج نے سیلاب سے متاثرہ میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیز کردیا ہے۔

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے ساڑھے سات ہزار سے زائد جوان متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔آپریشن میں پاک فوج کی پچاس کشتیاں استعمال کی جارہی ہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق گزژتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاک فوج کی جانب سے راشن کے پانچ ہزار چار سو ستاسی پیکٹس اور بارہ سو ٹینٹس تقسیم کئے گئے۔

پاک فوج کی جانب سے مختلف علاقوں میں پچیس فیلڈ میڈیکل کیمپس قائم کئے گئے ہیں جن میں ابتک پچیس ہزار مریضوں کا علاج کیا جاچکا ہے۔

متاثرین کو امدادی اشیا کی فراہمی کیلئے ایک سو سترہ ریلیف کیمپس بھی قائم کئے گئے۔ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی اشیا اکھٹی کرنے کیلئے ملک کے مختلف علاقوں میں پاک فوج نے کولیکشن پوائنٹس بھی قائم کئے ہیں۔

پاک فوج کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے مابین ریسکیو اور ریلیف کی سرگرمیوں کے حوالے سے رابطوں کیلئے آرمی فلڈ ریلیف کوارڈینیشن سینٹر بھی قائم کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button