پاکستانی خبریںعالمی خبریں

ٕپاکستان نے کورونا متعلق تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا

خلیج اردو: پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کے پیش نظر این سی اوسی نے تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا تاہم ویکسین لگوانے کی پابندی جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور معاون خصوصی فیصل سلطان نے مشترکہ نیوز بریفنگ دی ،جس میں اسد عمر نے کورونا کی وجہ سے لگائی گئی تمام پابندیاں ختم کرنے کااعلان کردیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ویکسین لگوانے کی پابندی جاری رہے گی کورونا کے کیسز میں بتدریج کمی آرہی ہے لیکن کورونا ابھی موجود ہے اس کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کرتےرہیں گے۔

اسد عمر نے اس وبا کے بڑے چیلنج کا مقابلہ کرنے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ این سی اوسی کی ہدایات پر بہت حد تک عمل کیاگیا، ہم نے تمام فیصلے سائنس اور حقائق کی بنیاد پر کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ این سی اوسی پلیٹ فارم سے سب نے ملکر فیصلے کئے اور صوبائی حکومتوں اور عملے نے بہت اہم کردار کیا جبکہ آپریشنل معاملات میں پاک فوج نے بہت بڑا کردار ادا کیا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا پاک فوج اور عدلیہ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، عدلیہ نے ہمارے اقدامات میں آنیوالی رکاوٹوں کو دور کرنے میں بہت تعاون کیا، علما نے ہمارے پیغام کو سب تک پہنچایا ان کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
اسد عمر نے بتایا کہ فضائی سفر کے حوالے سے ویکسینیشن کی شرط برقرار رہےگی ، 70فیصد افراد کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button