پاکستانی خبریں

ٹیکس نان فائلرز کی سیمیں بند ہونے کا عمل شروع ہو گیا

ایف بی آر نے ٹیکس نادہنگان کے سیم بلاک کرنے پر کام شروع کردیا۔۔۔پی ٹی اے حکام سے ملاقات کرکے لسٹ فراہم کردی ۔۔۔لسٹ میں ان لوگوں کے نام شامل ہیں جن کی سیمیں ٹیکس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بند کی جائے گی. 

 

انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کے لئے ایف بی آر کی پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ ملاقاتیں ملاقاتوں کا مقصد ٹیکس سال 2023 کے نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنا یقینی بنانا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق ٹیلی کام آپریٹرز نے چھوٹے بیچز میں مینول طریقے سے سمز بلاک کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

 

آج سے پانچ ہزار نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کی تفصیلات ٹیلی کام آپریٹرز کو مہیا کردی گئی ۔ٹیلی کام آپریٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر مزید بیچز بھیجے جائیں گے۔ اس حوالے سے ٹیلی کام آپریٹرز نے نان فائلرز کو سمز بلاک کرنے سے خبردار کرنے کے پیغامات بھیجنا شروع کردیئے ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر اور ٹیلی کام آپریٹرز کی شراکت داری ٹیکس قوانین کی بالادستی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

 

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے سے ٹیکس وصولی میں اضافہ ہو گا۔ ایف بی آر پاکستان میں ٹیکس کمپلائنس کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے اس شراکت داری کو جاری رکھے گا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button