پاکستانی خبریں

پارلیمنٹ ہاؤس سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر سرکاری افسر کے گھر چوری کی واردات

خلیج اردو
27 دسمبر 2020
اسلام آباد : دن دیہاڑے اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیکس فور کے سرکاری گھر میں ڈاکہ پڑ گیا۔ ڈاکوں نے دن دیہاڑے سیکرٹری سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کے سرکاری گھر کا مکمل صفایا کر ڈالا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورادت پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد سے صرف ایک کلومیٹر کے فاصلے پر دن دیہاڑے واقع ہوئی،

سیکرٹری سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ تنویر احمد اپنے فیملی کے ہمراہ شہر سے باہر تھے ۔چوروں نے سیکرٹری سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کے گھر سے نقدی، قیمتی زیورات اور لاکھوں کا قیمتی سامان چوری کیا۔ تنویر احمد سینیٹ کے ڈائریکٹر جنرل اور سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کے چئیرمین ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button