پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان:قتل کے جرم میں سزا کاٹنے والے قیدی نے انٹر کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی،مزید تعلیم کیلئے اسکالرشپ بھی مل گئی

خلیج اردو

کراچی:پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی سینٹرل جیل میں قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے قیدی نے ہائر سیکنڈری اسکول کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔نسیم شاہ نامی اس شخص نے گزشتہ برس کراچی بورڈ سے پرائیویٹ امتحان دیا اور پوزیشن حاصل کرکے اسکالرشپ کے حق دار بھی قرار پائے۔نعیم شاہ نے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان سے مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکالرشپ سے حاصل کی۔

 

پوزیشن حاصل کرنے کے بعد نعیم شاہ نے کہا کہ جیل میں رہتے ہوئے محنت اور خود اعتمادی کے بغیر کامیابی حاصل کرنا ممکن نہیں تھا۔نعیم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ جیل میں رہتے ہوئے مزید تعلیم جاری رکھنا ان کے لئے لیے مشکل ہوگا۔انہوں نے صدر پاکستان وزیراعظم اور وزیر اعلی سندھ سے اپیل کی کہ ان کی سزا معاف کی جائے۔سید نعیم شاہ نے اپنی سزا کے خلاف اپیل بھی دائر کی ہے جو سندھ ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔

 

سید نعیم شاہ کے جیل کے ساتھیوں نے بھی تعلیم کے حصول میں ان کی حوصلہ افزائی کی اور امتحانات کی تیاری میں ان کی مدد بھی کرتے تھے۔کراچی جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ نعیم شاہ جیل میں تعلیم حاصل کرنے والے ایک ہزار سے زائد قیدیوں میں سے ایک ہے لیکن جو کارنامہ انہوں نے سر انجام دیا وہ معمولی بات نہیں۔۔

 

نعیم شاہ کو کراچی میں فائرنگ اور ذاتی دشمنی پر ایک شخص کو قتل کرنے کے جرم میں 2018 میں 25 سال قید کی سزا سنائی گئی۔جیل میں اچھا رویہ اپنانے اور تعلیم کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کرنے پر ان کی سزا میں 6 سال کی کمی گئی ہے۔

 

دوسری جانب عالمی ادارے کی جانب سےجاری رپورٹ کے مطابق کراچی کی سینٹرل جیل میں گنجائش سے کہیں زیادہ قیدی رکھے گئے ہیں۔کراچی کی سینٹرل جیل میں دو ہزار چار سو قیدی رکھنے کی گنجائش ہے تاہم اس وقت وہاں پر چھ ہزار قیدی موجود ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف کراچی نہیں بلکہ پاکستان بھر کی جیلوں میں گنجائش سے کہیں گنا زیادہ قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔ملک بھر کی جیلوں میں قیدیوں کے لیے بنیادی سہولیات کا فقدان بھی ہے۔:

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button