پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستانی امریکن خاتون کو سابقہ خاوند نے قتل کردیا

خلیج اردو
راولپنڈی : پاکستانی نژاد امریکی خاتون کو اپنے سابقہ خاوند نے قتل کر دیا ہے۔ مقتولہ کا پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔

وجیہہ سواتی جو امریکی شہری تھی ، پاکستان آمد کے بعد سے لاپتہ تھی اور یہ اکتوبر کا واقعہ ہے جہاں وہ اپنے سابقہ خاوند رضوان حبیب سے معاملات طے کرنے آئی تھی۔

رضوان حبیب کو پچھلے ہفتے شک کی بنا پر گرفتار کیا گیا تھا۔ روالپنڈی پولیس چیف ساجد کیانی کے مطابق ہفتے کو ملزم نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا ہے۔ چار دنوں کی تحقیقات کے بعد انہوں نے بتایا کہ ملزمہ کا پاکستان پہنچنے کے بعد ہی انہوں نے قتل کر دیا تھا۔

مقتولہ کی لاش پاکستان میں صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت سے برآمد ہوئی تھی۔ ان کا پوسٹ مارٹم ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی میں مکمل کرلیا گیا۔

پاکستان میڈیا نے پولیس ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ لاش تعفن زدہ اور ناقابل شناخت تھی۔ تصدیق کیلئے نمونے بھی بھجوا دیئے گئے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔

پولیس تفصیلات کے مطابق مقتولہ کےسابق شوہر رضوان حبیب نے نے دو نومبر کو وجیہہ سواتی کو اغوا کیا تھا اور اگلے کی روز قتل کرکے لاش ڈی آئی خان کے مضافاتی علاقے میں دفن کردی تھی۔

پولیس کے مطابق لاش کو ملزم نے اپنے ملازم کے گھر میں دفنا دیا تھا۔ پولیس کی تحویل میں ملزم کی نشاندہی پرلاش قبضے میں لی گئی تھی۔

اپنی ماں کی پراسرار گمشدگی پر مقتولہ کے بیٹے کی رپورٹ پر راولپنڈی کے مورگاہ تھانے میں اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ساجد کیانی نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ ملزم رضوان حبیب نے اپنی بیوی کو پاکستان آنے کا کہا اور معاملات طے کرنے کی یقین دہانی کرائی جو جائیداد کے حوالے سے تھے۔

ملزم نے ایئرپورٹ سے اپنی سابقہ بیوی کو اغوا کیا اور اپنے باپ اور ایک اور شخص کے ہمراہ اسے قتل کیا۔ تحقیقات کے مطابق قتل کی وجہ جائیداد کا تنازع تھا۔

تازہ ترین صورت حال جو پاکستانی میڈیا میں آئی ہے ، کے مطابق عدالت نے مرکزی ملزم رضوان حبیب اس کے والد والد حریت اللہ اور ملازم سلطان کو تین دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دے دیا ہے۔

پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے آلہ قتل،لاش ہنگو منتقل کرنے میں استعمال کی گئی گاڑی برآمد کرنا ہے۔ ملزمان سے لاش ہنگو منتقل کرنے مین سہولت فراہم کرنے والے ملزمان بارےتفتیش کرنا ہے۔

پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے قبر کھودنے والے ساتھیوں بارے تفتیش کرنا ہے۔ دلائی لے بعد ملزمان کا جسمانی ریمانڈڈیوٹی جج محمد عارف خان نیازی نے دیا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button