پاکستانی خبریں

پاکستانی تاجر کی زلزلہ زدگان 30 ملین ڈالر مدد، وزیر اعظم شہباز شریف کی تعریف

 

 

خلیج اردو

انقرہ :ترکیہ اور شام زلزلے سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے کی کوشش کررہا ہے، ہزاروں لوگ اور کئی اقوام مدد کیلئے ہاتھ آگے بڑھا چکے ہیں، دنیا بھر سے امداد ترکیہ اور شام بھیجی جا رہی ہے۔ لیکن ایک پاکستانی کے اقدام پر وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف خود تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔

 

ایک گمنام پاکستانی نے امریکہ میں موجود ترکیہ کے سفارت خانے میں جاکر کروڑوں ڈالرز عطیہ کردیئے۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں ترکی کے سفیر مُرات مرکان نے چند روز قبل اطلاع دی تھی کہ ایک پاکستانی تاجر نے کہرامنماراس میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے 30 ملین ڈالر کا عطیہ دیا۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے اس گمنام پاکستانی کے احسن اقدام پر اسے دوسروں کیلئے مثال قرار دیا اور تعریف بھی کی۔

 

وزیراعظم نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا، ”میں ایک گمنام پاکستانی کی مثال سے بہت متاثر ہوا جو امریکہ میں موجود ترکیہ کے سفارت خانے گیا اور ترکیہ و شام میں زلزلہ زدگان کے لیے 30 ملین ڈالر کا عطیہ دیا۔“

 

انہوں نے مزید لکھا، “ انسان دوستی کے یہ شاندار کام انسانیت کو بظاہر ناقابل تسخیر مشکلات پر فتح حاصل کرنے کے قابل بناتے ہیں۔“

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button