پاکستانی خبریں

پاکستانی حکومت نے دھمکی آمیز خط میں نواز شریف کو ملوث قرار دے دیا

خلیج اردو: وفاقی وزیر فواد چوہدری اور اسد عمر وزیراعظم کے دھمکی آمیز خط سے متعلق اہم پریس کانفرنس کررہے ہیں۔

اسد عمر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ مراسلہ تحریک عدم اعتماد آنے سے پہلے کی ہے، اگر ضرورت ہے وزیراعظم یہ دھمکی آمیز خط چیف جسٹس پاکستان کو دکھانے کے لیے تیار ہیں، ابھی یہ مراسلہ سول ملٹری قیادت کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے اور کابینہ میں بھی ہر کسی کو اس خط کا علم نہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ اس مراسلے میں براہ راست نوازشریف ملوث ہیں جب کہ پی ڈی ایم قیادت بھی اسے لاعلم نہیں، مراسلے میں براہ راست عدم اعتماد کا ذکر ہے، مراسلے میں براہ راست پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ذکر ہوا، مراسلے میں دو ٹوک لکھا ہےکہ عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوئی تو خطرناک نتائج ہوں گے لہٰذا بیرونی ہاتھ اور عدم اعتماد کی تحریک آپس میں ملے ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ مراسلے میں مزید لکھا کہ اگر عمران خان پاکستان کے وزیراعظم نہ رہیں تو اچھا ہوگا۔

اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ یہ مراسلہ چیف جسٹس پاکستان کو دکھانے کی بات ہوئی ہے، چیف جسٹس کو جوڈیشل کمیشن کے لیے نہیں دکھارہے بلکہ وہ ملک کے بڑے ہیں انہیں اس لیے دکھانے کی بات ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button