پاکستانی خبریںخلیجی خبریںعالمی خبریں

پاکستانی معیشت کو سنبھالا دینے کیلیے سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کا قرضہ فراہم کر دیا

خلیج اردو 05 دسمبر 2021
اسلام آباد : جنوبی ایشیائی ملک پاکستان کو بڑھتے ہوئے معاشی چیلنجز کا سامنا ہے جہاں ملک میں شدید مہنگائی ، کم زرمبادلہ ، بڑی مقدار میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ اور کرنسی کی قدر میں کمی کا سامنا ہے۔

پاکستان کو ہفتے کے روز 3 ارب ڈالر کا قرضہ سعودی عرب سے مل گیا۔ یہ معاشی تعاون کیلیے فراہم کئے جانے والی پیکج کا حصہ ہے جس کی تصدیق پاکستان کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے کی کی ہے۔

پاکستان کے کل قابل ترسیل زرمبالہ زخائر 22498 ارب ڈالر ہیں۔ یہ مرکزی بنک کے اعدادوشمار کی بنیاد پر ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور سعودی عرب کے اس مہربان عمل پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے دیا جانے والا یہ قرض ایک سال کیلیے ہوگا جس پر چار فیصد کا شرح سود لاگو ہوگا۔ اس کیلیے پچھلے مہینے دونوں ممالک میں معاہدہ کیا گیا تھا۔

بی ایم اے کیپیٹل کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سعد ہاشمی کا کہنا ہے کہ اس سے زرمبادلہ زخائر میں اضافہ ہوگا اور بیرون مارکیٹ میں پاکستان کی معیشت کا بہتر تشخص اجاگر ہوگا۔

یہ قرض بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو چھ بیلین ڈالر کے پیکج کیلیے شرائط کی تجدید پر رضامند کیا تھا۔

پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمد کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات پر نظرثانی اس سال کے شروع میں ہونا تھا۔ اب تک پاکستان کو آئی ایم ایف نے 3 ملین ڈالر کا قرضہ دیا ہے۔

پاکستان کے مرکزی بنک نے اپنی شرح سود 8.75 فیصد تک بڑھایا ہے تاکہ وہ مہنگائی کے دباؤ کو کم کر سکے۔

نومبر میں شرح مہنگائی 11.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل یہ شرح 9.2 فیصد تھی۔

پاکستان روپیہ جمعہ کو 176.77 روپے فی ڈالر پر آگیا ہے۔ روپے کے قدر میں کمی رواں سال گیارہ فیصد اے زیادہ ہوئی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button