پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستانی وفد کا دورہ اسرائیل سے متعلق حقائق کو مسخ نہ کیا جائے، ترجمان دفتر خارجہ

خلیج اردو
اسلام آباد : کسی پاکستانی وفد نے اسرائیل کا دورہ نہیں ، وزارت خارجہ نے اس حوالے سے خبروں کو مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کی پوزیشن واضح اورصاف ہے۔

پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل سے متعلق دفتر خارجہ نے وضاحت جاری کر دی۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ دورہ ایک غیر ملکی این جی او کے زیر اہتمام یہ دورہ کیا گیا جس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین سے متعلق پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے اور اس پر پاکستان کی پالیسی پر مکمل قومی اتفاق رائے ہے پاکستان فلسطین کی آزادی اور خود مختاری کی حمایت کرتا ہے۔

اقوام متحدہ اور او آئی سی کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ ایک آزاد، قابل عمل اور متصل فلسطینی ریاست کا قیام اور اس کا دارالحکومت القدس الشریف خطے میں منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button