پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان امریکہ کے ساتھ برابری کی بنیاد پر مضبوط تعلقات چاہتا ہے

خلیج اردو
اسلام آباد : امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے وزارتِ خارجہ میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے ملاقات سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعاون کے سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور باہمی احترام، اعتماد اور مساوات پر مبنی دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

امریکی ناظم الامور نے حنا ربانی کھر کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔ ملاقات کے دوران مستقبل میں خوشگوار تعلقات کے باب کے آغاز کی امید ظاہر کی گئی۔

حنا ربانی کھر اس وقت ملک میں خارجہ امور کی وزارت مملکت ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری وزیر خارجہ کے حلف جلد اٹھائیں گے۔

پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد پاک امریکی حکام کی یہ پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان الزام لگاتے آئے ہیں کہ ان کی حکومت کی تبدیلی کے پیچھے امریکہ کا ہے۔

تاہم امریکہ ان الزامات کی تردید کرتا آیا ہے۔ دوسری طرف پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی حکومت کی تبدیلی سے متعلق کسی سازش کو مسترد کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button