پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان امن مشن میں سب سے زیادہ فوجی تعاون فراہم کرنے والے ممالک میں شامل ہے، آئی ایس پی آر

خلیج اردو
راولپنڈی : دنیا بھر میں آج اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ پاکستان امن مشن میں سب سے زیادہ فوجی تعاون فراہم کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر کے رہنما عالمی امن مشن میں پاکستان کی خدمات کا اعتراف کرچکے ہیں۔

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آٗئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کا سفر 1960 میں شروع ہوا جب پہلی بار پاکستان آرمی کا دستہ کانگو میں امن مشن کے لیے تعینات کیا گیا۔

پاکستان کے دو لاکھ سے زائد فوجی اب تک اقوام متحدہ کے 46 امن مشنز میں حصہ لے چکے ہیں۔ مختلف ممالک میں قیام امن کو یقینی بناتے ہوئے پاکستان کے 169 فوجی جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے۔

آٗئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کے کئی سربراہان نے عالمی امن مشن میں پاکستان کے تعاون کو سراہا ہے۔

اقوام متحدہ کے موجودہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی دورہ پاکستان میں پاکستانی امن دستوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button