پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان اور بھارت کا سندھ طاس معاہدے پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے کا فیصلہ

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان بھارت مستقل انڈس کمیشن کا نئی دہلی میں 118واں اجلاس میں پاکستان نے مغربی دریاوں پر بھارت کے ہائیڈرو الیکٹرک منصوبوں پر اعتراضات سے آگاہ کیا۔

دونوں فریقین نے سندھ طاس معاہدے کو حقیقی روح میں نافذ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کے مطابق اجلاس کیلئے پاکستان کے چھ رکنی وفد کی قیادت سید محمد مہر علی شاہ نے کی۔ اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں سیلاب کی معلومات کی پیشگوئی اطلاع اور مستقل انڈس کمیشن کی رپورٹ پر دستخط کئے گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اجلاس میں پاکستان نے مغربی دریاوں پر بھارت کے ہائیڈرو الیکٹرک منصوبوں پر اعتراضات سے آگاہ کیا۔ پاکل دل سمیت بھارتی منصوبوں پر پاکستان کے اعتراضات کا بھی جواب طلب کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین نے سندھ طاس معاہدے کو حقیقی روح میں نافذ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ دونوں فریقوں کا اگلا اجلاس جلد پاکستان میں منعقد کرنے کی امید کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button