پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان اور چین کا مستقبل میں فری ٹریڈ معاہدوں سے استفادہ حاصل کرنے پر اتفاق، اپنے مشترکہ دشمن کا تعین بھی کر لیا

خلیج اردو
اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ چین ہم منصب سے ملاقات کی۔ دونوں ممالک نے سی پیک پر جاری کام پر اطمینان کا اظہارکیا۔ دوطرفہ تجارت کو دوام بخشنے پر اتفاق کر لیا بلاول بھٹو کا کہناتھا کہ کراچی دھماکے کے ملزمان کو گرفتاری کرکے قرار واقعی سزا دینگے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دورہ بیجنگ کے دوران نے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا

پاک، چین وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان باہمی اعتماد، دوستی مشترکہ اساس ہے، پاک، چین شراکت خطے اور دنیا کے لیے امن، استحکام، خوشحالی کا باعث ہے۔ دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات، خدشات بارے ٹھوس حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ دوطرفہ اعلیٰ سطح سیاسی، عملی تعاون سمیت تذویراتی رابطے مزید مضبوط بنائے جائیں گے۔

دونوں ممالک نے آزاد تجارتی معاہدے سے زیادہ سے زیادہ استفادے پر اتفاق کیا۔ پاک چین وزرائے خارجہ نے کراچی یونیورسٹی کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشتگردی کو انسانیت کا مشترکہ دشمن قرار دیا۔ پاکستان نے تحقیقات میں تیزی، ملزمان کی گرفتاری، سزا دلوانے کا عزم ظاہر کیا ۔دونوں ممالک نے انسداد دہشتگردی، سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ علاقائی ممالک، عالمی برادری ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں، اس بھائی چارے کو کسی کو نقصان نہیں پہنچانے دیا جائے گا۔ عالمی ترقی اور سلامتی کے چین کے جاری اقدامات انسانیت کو درپیش چیلنجز کا حل ہیں۔ یوکرائن بحران کے ترقی پذیر ممالک پر منفی اثرات اور تحفظ کے اقدامات پر زور دیا ہے۔

دونوں ممالک نے یوکرائن مسئلہ کے بذریعہ مذاکرات پرامن سفارتی حل کو ناگزیر قرار دیا گیا۔ افغان عبوری حکومت پر شراکت پر مبنی جامع سیاسی نظام کی تشکیل پر زور دیتے ہوئے سی پیک کو افغان عبوری حکومت سے مشاورت کے بعد افغانستان تک وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ نے چین میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء کی مرحلہ چین واپسی پر اظہار تشکر کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ سطح پر براہ راست پروازوں کے آغاز پر اتفاق، پی آئی اے پہلے پروازیں شروع کرے گی۔چینی وزیر خارجہ وانگ ژی پاک، چین تذویراتی مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button