پاکستانی خبریں

پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کی حامل ایک ذمہ دار جوہری طاقت ہے جس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، کور کمانڈر کانفرنس

خلیج اردو

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں آرمی چیف نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔  آرمی چیف نے تمام خطرات کے خلاف مادر وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔

 

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق فورم نے پاکستان کے مضبوط جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام، اسٹریٹجک اثاثوں کی سلامتی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کی حامل ایک ذمہ دار جوہری طاقت ہے،پاکستان نے اپنے جوہری سلامتی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں،پاکستان کے جوہری سلامتی کے معیارات بین الاقوامی بہترین طریقہ کار پر مبنی ہیں۔

 

آرمی چیف نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں، سیلاب میں ریلیف سرگرمیوں میں کردار کو سراہا، شرکاء نے موجودہ داخلی، بیرونی سلامتی کی صورتحال، فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جامع جائزہ لیا۔

 

فورم کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں بالخصوص سندھ اور بلوچستان کی  صورتحال سے آگاہ کیا گیا، شرکاء کو سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف اور بحالی کی کاوشوں میں سول انتظامیہ کو فوج کی مدد سے بھی آگاہ کیا گیا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button