پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان تحریک انصاف نے الکشن کمشن کے تمام دفاتر کے سامنے احتجاج کا اعلان کر دیا

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے 26 اپریل کو پورے ملک میں الیکشن کمیشن کے دفاترکے سامنے احتجاج کا اعلان کر دیا۔ احتجاج چیف الیکشن کمیشنر کے مبینہ جانبدرانہ رویے کے خلاف ہوگا۔

عمران خان کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر سے استعفی کا مطالبہ ۔۔۔تحریک انصاف نے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کردیا ہے۔ 26 تاریخ کو الکشن کمشن کے ملک بھر میں موجود دفاتر کے سامنے احتجاج ہوگا۔

پاکستان کے میڈیا چینلز کے مطابق تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے بعد فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں بتایا چیف الیکشن کمشنر نے جانبداری اور بددیانتی کی انتہا کر دی ہے اور منصوبے کے تحت ابھی تک منحرف اراکین کی اسمبلی سیٹ ختم کرنے کی ڈیکلریشن نہیں کی جا رہی۔

فواد چوہدری نے بتایا تحریک انصاف 26 اپریل کو پورے ملک میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے چیف الیکشن کمیشنر کے روئیےکیخلاف احتجاج کرے گی۔ تحریک انصاف کی تمام ضلعی تنظیموں کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button