پاکستانی خبریں

پاکستان سپر لیگ:لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کوہرادیا،اسلام آباد نے پشاور کو آوٹ کلاس کیا

خلیج اردو
کراچی: پاکستان سوپر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں. پی ایس ایل کے چوتھے روز آج دو میچز کھیلے گئے۔

پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوئی۔پشاور زلمی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے. شرمین ردرفوڈ 70 رنز بنا کر نمایاں رہے. اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی اور فہیم اشرف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے دونوں غیر ملکی اوپنرز ایلکس ہیلز اور پال سٹرلنگ نے پشاور زلمی کے بالروں پر خوب چارج کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف سولویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔ایلکس ہیلز نے 82 اور پال سٹرلنگ نے 57 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔پال اسٹرلنگ کو دھواں دار اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دوسرے میچ میں میں روایتی حریف سمجھی جانے والی لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں میں آمنے سامنے آئیں۔کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں میں سات وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔شرجیل خان نے 60 اور بابر اعظم نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔لاہور قلندرز کی جانب سے باولنگ میں حارث رؤف تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

جواب میں لاہور قلندرز نے اوپن فخرزمان کی شاندار بلے بازی کے باعث ہدف چار وکٹیں گنوا کر بآسانی حاصل کر لیا۔اوپننگ بلے باز فخر زمان نے 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔کراچی کنگز کے عمیدآصف دو وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔فخرزمان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

پاکستان سوپر لیگ میں کل ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں کوئٹہ گلیڈیٹرز اور ملتان سلطان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button