پاکستانی خبریں

پاکستان سپر لیگ کا افتتاح میچ ، آغاز سے قبل علی سدپارہ کیلئے خراج عقیدت

خلیج اردو
20 فروری 2021
کراچی : ‌پاکستان سپرلیگ کے چھٹے سیزن پی ایس ایل 6 کا باقاعدہ آغاز رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا ہے جس میں نامور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور شاندار آتش بازی بھی کی گئی.

پہلا میچ جو کہ کراچی کنگز اور کوئٹی گلیڈیئٹرز کے درمیان کھیلا جارہا ہے ، سے قبل پاکستان کے عظیم کوہ پیماہ علی سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

پاکستان سپر لیڈ کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے کیے گئے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ میچ سے قبل قومی ہیرو کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ علی سدپارہ دنیا کی دوسری بلند ترین پہاڑی چوٹی سر کرنے کی مہم کے دوران اپنے ساتھیوں سمیت حادثے کا شکار ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button