پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان سے شارجہ منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی، تعداد انتہائی زیادہ

خلیج اردو
فیصل آباد : پاکستان کے صوبہ پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں ایئرپورٹ پر منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی ہے۔

ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی فیصل آباد ائر پورٹ پر کارروائی کے دوران شارجہ جانے والے مسافر سے 1کلو گرام آئس ہیروئن اور 192 گرام براؤن ہیروئن برآمد کر لی گئی ہے۔

مسافر محمد اختر نے ہیروئن بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔ جب اے ایس ایف عملے نے سامان کی تلاشی لی تو انہیں منشیات ملے۔

حکام کے مطابق منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی گئی اور ملزم کو ہراست میں لیا گیا ہے۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعدبرآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا-

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button