پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان میں انسانیت دوست اقدام : ڈوبتے ہوئے لڑکے کی جان بچانے والے ڈاکٹر جوڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

خلیج اردو
ملتان : پاکستان میں ڈوبنے والے لڑکے کی جان بچانے کے لیے ڈاکٹر جوڑے کی آن لائن ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ملتان سے تعلق رکھنے والے اسرار احمد چوہدری نے ڈان کو بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ گلگت بلتستان میں نلتر جھیل کے قریب سفر کر رہے تھےجب انہوں نے دیکھا کہ لوگ جھیل کے گرد جمع ہو گئے ہیں اور چیخ رہے ہیں۔

اتنے میں دونوں نے پانی میں ڈوبنے والے لڑکے طارق میر کو زمین پر لیٹا دیکھا جس کو ابھی جھیل سے بچایا گیا تھا لیکن اس کے دل کی دھڑکن نہیں آرہی تھی اور اس کے پھیپھڑے پانی سے بھر جانے کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری تھی۔

جوڑے نے فوری طور پر لڑکے کو زندگی بچانے والی کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن دی تو تھوڑی دیر کے بعد لڑکے کو ہوش آیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی تعریف کی گئی ہے اور ناظرین نے ان کی کوششوں کو دلیرانہ فعل قرار دیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button