پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان میں ای پاسپورٹ کا اجرا کر دیا گیا، انلائن ویزہ 191 ممالک کیلئے دستیاب ، بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے نئی سروسز متعارف

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بدھ کے روز کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت طپر ای پاسپورٹ کا اجرا کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب 191 ممالک کیلئے انلائن ویزہ بھی دستیاب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت وزارت داخلہ کے پاس کوئی ویزہ درخواست حل طلب نہیں۔

ای پاسپورٹ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کرپشن کا مکمل خاتمہ ہو گیا ہے اور جیسے پہلے ویزہ کیلئے بطور رشوت پچاس ہزار سے دو لاکھ روپے رشوت دیا جاتا تھا، وہ نظام اب ختم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویزہ کا مرحلہ اب انلائن ہو گیا ہے۔ اب لوگ 191 ممالک میں انلائن ویزہ لے رہے ہیں۔

ملک کے مختلف حصوں میں نادرا کے 88 نئے دفاتر کھولے گئے ہیں اور ہر تحصیل کی سطح پر نادرہ کا ہیڈ کوارٹر بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے ضم شدہ اضلاع یا سابقہ فاٹہ میں دفاتر بڑھائے گئے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ای پاسپورٹ پوری دنیا میں ای گیٹ کے ذریعے پاسپورٹ ہولڈرز کو داخلے کی آسانی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اسی پرانی فیس پر سہولت فراہم کرنے کے لیے پاسپورٹ کی میعاد بھی 5 سے بڑھا کر 10 سال کر دی گئی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں ڈرون سروس بھی شروع کی گئی ہے جس نے دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کو ناکام بنانے میں مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے سرسبز و شاداب پاکستان وژن کے تحت وفاقی دارالحکومت میں تقریباً 300 نئے پارکس بنائے گئے ہیں اور ان کی تزئین و آرائش کی گئی ہے۔ ا

اس کے علاوہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے دارالحکومت میں خواتین بازار قائم کیے گئے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button