پاکستانی خبریں

پاکستان میں سیلاب متائثرین کی مدد میں دوست ممالک پیش پیش، متحدہ عرب امارات کے 41 جہازوں سمیت ابتک 129 امدادی جہاز پاکستان پہنچا دیئے گئے ہیں

خلیج اردو

اسلام آباد:پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دوست، برادر ممالک پیش پیش ہے۔ پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے 16 ممالک، 3 عالمی تنظیموں سے 129 امدادی طیارے پہنچ چکے،دفتر خارجہ نے امدادی سامان کی فہرست جاری کی ہے۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے سب سے زیادہ 41 امدادی طیارے راولپنڈی، کراچی، لاہور بھیجے۔ امریکہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 21 امدادی طیارے سکھر، کراچی راولپنڈی بھیجے۔ترکیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 14 طیارے امداد کراچی، راولپنڈی بھیجی۔ چین اور قطر سے 4، 4 امدادی طیارے پاکستان آئے۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عمان سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد لے کر 8 طیارے ،سعودی عرب سے متاثرین سیلاب کے لیے 9 امدادی طیارے ،ازبکستان، فرانس، ترکمانستان، اردن، نیپال، برطانیہ، روس،  یونان اور اٹلی نے بھی ایک ایک امدادی طیارہ پاکستان بھیجا ہے۔

 

ترجمان کے مطابق یونیسف نے 3، اقوام متحدہ ادارہ مہاجرین نے 13، عالمی ادارہ خوراک نے 3 امدادی طیارے بھیجے۔ایران، ترکیہ، تاجکستان، عمان، متحدہ عرب امارات نے بری، بحری راستے سے بھی امداد بھیجی۔ایران کی ہلال احمر نے ٹرکوں کے ذریعے 100 ٹن امداد ،ترکیہ ہلال احمر نے امدادی سامان کے 2 ٹرک پاکستان بھیجے۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترکیہ حکومت 3 امدادی مال گاڑیاں ،تاجکستان نے 87 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ اورعمان اور متحدہ عرب امارات نے امدادی سامان سے لدا ایک ایک بحری جہاز بھی کراچی بھیجا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button