پاکستانی خبریں

پاکستان میں سیلاب کی صورت حال ابتر: منڈا ہیڈ ورکس منہدم ہوگیا،ملک کے چاروں صوبوں میں فوج تعینات کر دی گئی

خلیج اردو

عاطف خان خٹک

اسلام آباد: خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارشوں کے بعد صورتحال انتہائی خطرناک ،،چارسدہ کے قریب منڈا ہیڈورکس منہدم ہو گیا ۔چارسدہ کے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات دی گئی ہے۔

 

خیبر پختون خوا میں سیلابی صورتحال، چھبیس اگست رات گیارہ بجے ضلع چارسدہ کے قریب واقع منڈا ہیڈ ورکس سیلابی پانی کی وجہ سے ٹوٹ گیا ہے۔

 

اس کی وجہ سے چارسدہ ، نوشہرہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں سیلاب کا یقینی خطرہ ھے۔ اپنی اور اپنے پیاروں کی جان بچانے کی خاطر اپنے گھر سے نکلیں اور حکومت کے مقرر کردہ کیمپوں میں چلے جائیں ۔

 

دوسری طرف وزارت داخلہ نے 4 صوبوں میں پاک فوج کے دستے تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق میں صوبوں کی ریکوزیشن پر پاک فوج کے دستے بارشوں اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے کاموں میں سول انتظامیہ کی معاونت کریگی۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245کے تحت پاک فوج کے دستےصوبوں میں تعینات کیے جارہے ہیں۔ صوبوں میں پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کی سمری کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی گئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button