پاکستانی خبریں

پاکستان میں سینٹ انتخابات اب اوپن بیلٹنگ کے ذریعے ہوں گے ، آرڈیننس جاری

خلیج اردو
عاطف خان خٹک
اسلام آباد: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد الیکشن ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کردیا گیا۔ ہے سینیٹ اور قومی اسمبلی کااجلاس جاری نہ ہونے کے باعث صدرمملکت عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 89کے تحت آرڈیننس جاری کیا۔ آرڈیننس پر عمل درآمدفوری طورپر ہوگا۔ جس کے بعد سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹنگ کے ذریعے ہوسکیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر الیکشن ترمیمی آرڈیننس 2021 کی کاپی جاری کی ہے۔

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کیلئے حکومت نے آرڈیننس تیار کیا ہے، آرڈیننس کا مسودہ اٹارنی جنرل خالد جاوید کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ دو دن قبل وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اوپن بیلٹ کے سلسلے میں ایک بل قومی اسمبلی میں پیش کرکے کہا تھا کہ یہ بل سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کیلئے ہے

آج صبح وفاقی کابینہ نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سےکرانے کیلئے آرڈیننس کی منظوری دی، جس کے بعد اسے منظوری کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پاس بھیجا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button