پاکستانی خبریں

پاکستان میں صوبہ پنجاب کے وزارت اعلی کا تنازع : حمزہ شہباز پیر تک بطور ٹرسٹی وزیر اعلیٰ کام کریں گے، سپریم کورٹ

خلیج اردو

دبئی:سپریم کورٹ رجسٹری میں ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف دائر درخواست پر کارروائی 25 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ہے اور پیر کو اسلام آباد میں اس پر سماعت ہو گی۔

 

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے لاہور رجسٹری میں درخواست پر سماعت کی۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب کی جانب سے عرفان قادر ایڈووکیٹ کے دلائل سننے کے بعد بنچ نے ریمارکس دیے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ بادی النظر میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے برعکس ہے۔

 

تین رکنی بینچ نے حکم دیا ہے کہ حمزہ شہباز 25 جولائی تک بطور ٹرسٹی وزیر اعلی فرائض ادا کریں گے۔

 

عدالت نے حکم دیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے اختیارات محدود ہوں گے اور میرٹ کے برعکس تقرریاں ہوئیں تو کالعدم کر دی جائیں گی۔

 

سپریم کورٹ نے مزید حکم دیا ہے کہ وزیر اعلی سیاسی فائدے کے لیے کچھ نہیں کریں گے۔

 

عدالت نے رولنگ کے خلاف درخواست پر کارروائی 25 جولائی تک ملتوی کر دی اور تب تک حمزہ شہباز کو بطور عبوری وزیر اعلی کام کرنے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button