پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان میں لیٹر گیٹ : سنیئر صحافی نے تفصیلات قوم کے سامنے رکھ دیں

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان کی صحافت میں معتبر اور قابل بھروسہ نام نسیم زہرہ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی حکومت گرانے سے متعلق غیرملکی خط کی تفصیلات قوم کے سامنے رکھ دیں ہیں۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں نسیم زہرہ نے بتایا ہے کہامریکی انڈر سیکریٹری اسٹیٹ نے پاکستانی سفیر کو ملاقات کیلئے بلایا اور ان سے کہا گیا کہ جب تک عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم ہے ، تعلقات ٹھیک نہیں ہو سکتے۔

زہرہ نے لکھا ہے کہ ’’اگر عمران خان وزیر اعظم نہیں رہتے تو پاکستان کے گناہ معاف ہو سکتے ہیں‘‘۔

نسیم زہرہ نے اسے اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملاقاتوں میں ایسی غیرمعمولی اور سخت بات چیت حیران کن ہے۔

انہوں نے اس رویے کی مذمت کی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button