پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان میں پولیو کے تین کیسز کے بعد قومی انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی

خلیج اردو
اسلام آباد : 2022 میں پاکستان میں پولیو کے تین کیسز سامنے آنے کے بعد حکومت نے انسداد پولیو مہم کیلئے تیاری کر لی۔ پاکستان میں تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کل سے ہوگا۔ حکام نے علمائے کرام ، سماجی رہنماؤں ، سماجی ورکرز اور کھیل و تفریح سے جڑے ستاروں سے پولیو آگاہی مہم میں حصہ لینے کی استدعا کی ہے۔

حکومت پاکستان کی جانب سے ملک گیر پولیو مہم تین روز تک جاری گی ۔ دو روز کیچ اپ ڈیز ہوں گے جبکہ حساس علاقوں میں پانچ روزہ پولیو مہم اور دو کیچ اپ ڈیز ہوں گے، کیچ اپ ڈیز میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسینیشن کی جائے گی۔

قومی انسداد پولیو مہم میں 4 کروڑ 33 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن ہوگی، پنجاب میں2 کروڑ 19 لاکھ 70 ہزار، سندھ میں 97 لاکھ 70 ہزار ۔خیبر پختون خوا میں 73 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن کی جائے گی جبکہ بلوچستان میں 26 لاکھ 30 ہزار، آزاد کشمیرمیں 7 لاکھ 10 ہزار، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 70 ہزار، جب کہ اسلام آباد میں 4 لاکھ 10 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

پولیو مہم میں 3 لاکھ 42 ہزار 49 فرنٹ لائن ورکرز حصہ لیں گے، 32 ہزار279 ایریا انچارج ہوں گے جبکہ 8 ہزار 998 یو سی ایم اوز پولیو مہم میں تعینات ہوں گے۔ حساس علاقوں میں مقامی برادریوں کے تعاون سے پولیو مہم چلائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button