پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ، آئل کمپنیز نے حکومت کو خطرے سے آگاہ کر دیا

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان میں پیٹرولیم مملک میں فیول شارٹیج کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ آئل ایڈوئزری کونسل نے ملک میں پیٹرول مصنوعات کے بحران سے متعلق خبردار کردیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کی خبر کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیز ایڈوائزی کونسل نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر حکومت کو ایک خط لکھا ہے۔

مذکورہ خط میں کہا گیا ہے کہ عالمی بینکوں نے ملک کی بگڑتی ہوئی مالی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی بینکوں کو لیٹر آف کریڈٹ دینے سے انکار کردیا ہے۔ ایسی صورتحال میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر زیرو اعشاریہ 75 فیصد ٹرن اوورٹیکس پٹرولیم صنعت کو غیر فعال کردے گا۔
اسپیس
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پٹرولیم انڈسٹری نے پی ڈی سی کے نفاذ کے باوجود حکومت کو مشکل حالات میں سپورٹ کیا تاہم اب حالات قابو سے باہر ہورہے ہیں۔ ایسے میں اگر معاملے کو سنجیدہ نہ لیا گیا تو ملک میں پٹرولیم مصنوعات کا بحران جنم لے سکتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اس قیمت سے بھی کم ہیں جس پر حکومت اسے خرید رہی ہے۔ اسے معاشی ماہرین معیشت کیلئے بہت بڑا رسک قرار دے رہے ہیں۔

حکومت نے گزشتہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا تھا۔ حکومت کو اگرچہ اس فیصلے کے سیاسی اثرات کا سامنا ہے لیکن دوسری طرف ملک کی خراب معاشی حالات میں اس اضافے کو ایکسپرٹ ناگزیر قرار دے رہے ہیں۔

دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو توانائی کے شعبے میں دی جانے والی سبسڈی واپس لینے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شرط پر اگلی قسط کیلئے مذاکرات کی حامی بھری ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button