پاکستانی خبریں

پاکستان نے انتہائی دائیں بازو کی شدت پسند جماعت تحریک لبیک پر پابندی عائد کر دی

خلیج اردو
15 اپریل 2021
اسلام آباد : پاکستان میں تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دے دیا۔

‏وزارتِ داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پر دہشتگردی، بدامنی، قتل و غارت، توڑ پھوڑ اور ریاست مخالف سرگرمیوں پر کالعدم قرار دے دیا۔

آج کے بعد تحریک لبیک پاکستان کا کوئی لیڈر نا کوئی احتجاج کرسکے گا اور نا ہی کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے کا اہل ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button