پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان نے بھارتی الزامات سے بھرا نام نہاد ڈوزیئر مسترد کر دیا

خلیج اردو

دبئی: پاکستان نے بھارتی فوج کے بے بنیاد ڈوزئیر کو مسترد کر دیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا میں بھارتی فوج کے نام نہاد ڈوزئیر کے اجرا کی رپورٹس جا جائزہ لیا ہے۔ ڈوزئیر میں پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے ۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی فوج کے بے بنیاد ڈوزئیر کو مسترد کرتے ہوے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی میں پاکستان کو ملوث کرنے کی کوشش کی گئی۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان جھوٹے اور خود ساختہ ڈوزئیر کو یکسر مسترد کرتا ہے، نام نہاد ڈوزئیر جعلی اور غلط معلومات کے ساتھ ان اداروں نے گھڑا جو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی سے دنیا کی توجہ ہٹانے چاہتے ہیں۔

 

ترجمان کا کہنا ہے کہ حقیقت تو یہ ہے کہ حالیہ دنوں میں ایسے کئی واقعات سامنے آئے جہاں بی جے پی اور تشدد کی آگ بھڑکانے والوں کا تعلق ثابت ہوا۔

 

پاکستان باقاعدہ سے دنیا کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت شئیر کرتا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button