پاکستانی خبریں

پاکستان کے باولرز نے ایک بار پھر بیٹنگ کو ریسکیو کر لیا، پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دیکر سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل کرلی

خلیج اردو

لاہور: پاکستان نے 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کے پانچویں میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنز سے دے کر سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان کے 146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش بلے بازوں نے 7 وکٹوں پر 139 رنز بنائے جس میں کپتان معین علی کے 51 شاندار رنز شامل ہے۔

 

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جہاں انگلینڈ کی ٹیم میں 4 جبکہ پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئیں۔ گرین شرٹس کی جانب سے  آل راؤنڈر عامر جمال نے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا جبکہ نائب کپتان شاداب خان اور حیدر علی کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی۔

 

انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں کپتان بابر اعظم 12 گیندوں پر 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، قومی ٹیم کو دوسرا نقصان 42 کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا، شان مسعود 7 رنز بناکر پویلین لوٹے آئے جہاں پاکستان کا مڈل آرڈر ایک بار پھر ناکام ہوا، حیدر علی 4، افتخار احمد 15، آصف علی 5 اور محمد نواز صفر پر آؤٹ ہوئے۔

 

شاداب خان 7 اور عامر 10 رنز اور محمد رضوان 63 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ حارث رؤف 8 رنز بناسکے اور پوری ٹیم 19 اوورز میں ڈھیر ہوگئی۔ انگلش ٹیم کی جانب سے مارک ووڈ نے 3 اور سام کُرن اور ڈیوڈ ولی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

 

انگلش ٹیم کا آغاز بھی بالکل اچھا نہ رہا اور 31 کے مجموعی اسکور پر 3 بیٹسمین پویلین لوٹے، ایلکس ہیلز ایک، فل سالٹ 3 اور بین ڈکٹ 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ہیری بروک 4 رنز بناکر ٹیم کو چوتھا نقصان دے گیا۔ ڈیوڈ ملان اور معین علی نے انگلینڈ کو جیت کی امید دلوائی لیکن پھر ملان 36 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

 

سام کُرن 17 اور کرس ووکس نے 10 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ کپتان معین علی نے شاندار ففٹی مکمل کرکے ٹیم کو سہارا۔ انگلش ٹیم کو آخری اوور میں 15 رنز درکار تھے۔ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے شاندار بولنگ سے رنز کا کامیاب دفاع کیا اور گرین شرٹس کو 6 رنز سے کامیابی دلوائی۔ دوسری طرف پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2، وسیم جونیئر، شاداب، نواز ، افتخار اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button