پاکستانی خبریں

پاکستان کے سابق وزیر اعظم پر قاتلانہ حملے سے متعلق یورپی یونین کا مذمتی بیان بھی آگیا۔

خلیج اردو
اسلام آباد: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور اور ان کے ساتھیوں پر ہونے والے قاتلانہ حملے پر پاکستان میں یورپین یونین مشن نے مذمتی بیان جاری کردیا ہے۔ یورپی یونین مشن نے کہا ہے کہ عمران خان اور ساتھیوں پر حملے کا سن کر صدمے ہوا۔ ہر قسم کا تشدد غلط اور ناقابل قبول ہے۔

ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ایسے ملک جس میں اہم رہنماؤں اور عہدیداران کے قتل اور ان پر قاتلانہ حملوں کی ایک تاریخ ہے، عمران خان پر ہونے والا قاتلانہ حملہ خطرناک ہے۔ مشن نے تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

متحدہ عرب امارات نے بھی سابق وزیر اعظم عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تشدد اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نے تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات ان مجرمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے جن کا مقصد سلامتی اور استحکام کو غیر مستحکم کرنا اور انسانی اقدار اور اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

قبل ازیں واقعے پر پاکستان کی قومی قیادت ایک پیج پر۔۔۔واقعے کی مذمت اور تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بزدلانہ، سفاکانہ اور افسوسناک واقعے کی مذمت کرتا ہوں۔ واقعے کی شفاف اور آزادانہ تحقیقات ہونی چاہیئے۔ عمران خان اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یاب کیلئے دعا گو ہوں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے ساتھ سیکورٹی اور تحقیقات میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے عمران خان اور دیگر زخمیوں کی مکمل صحت یابی تک تمام لازمی طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

افواج پاکستان کی جانب سے بیان میں واقع کی مذمت کرتے ہوئے عمران خان اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی ہے۔ سابق صدر آصف زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمن نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کیلئے ہنگامی اقدمات کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button