پاکستانی خبریں

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات،پاکستان تحریک انصاف کی واضح برتری سامنے آگئی

خلیج اردو
لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے صوبہ پنجاب میں بیس حلقوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں میدان مار لیا۔ بیس میں سے پندرہ نشستوں پر جیت یقینی بنا لی۔

انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے پندرہ، مسلم لیگ ن نے چار اور ایک امیدوار آزاد حیثیت میں جیت گیا ہے۔

ان نتائج کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب اسمبلی میں اکثریت واضح ہو گئی ہے اور ان کیلئے بائیس جولائی کو ہونے والے انتخابات میں عددی برتری ملی ہے۔

انتخابات میں ایک طرف پاکستان تحریک انصاف کی جماعت کی جانب سے خوب سیاسی مہم چلائی گئی جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے بھی سیاسی جلسلے کیے، تاہم عوام نے پاکستان تحریک انصاف کا بیانیہ تسلیم کیا۔

ہارکے بعد مسلم لیگ ن کی مریم نواز نے ایک ٹویٹ میں انتخابی نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button