پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان کے شہر مری میں گنجائش سے زیادہ سیاحوں کی آمد ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں، انتظامیہ نے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

خلیج اردو
کرسمس اور لانگ ویک ایند کے موقع پر برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے مری میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ سیاحوں کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ۔۔ سیاحوں کو مری آمد سے پہلے کنٹرول روم سے معلومات لینے کی ہدایت کردی گئی ہے

اسٹنٹ کمشنر مری کی جانب سے جاری ایڈوئزری میں بتایا گیا ہے کہ مری میں 4000 گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت موجود ہے جبکہ اس وقت مری میں 50,000 گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں ۔تحصیل انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے اہلکار سیاحوں کی مدد اور ٹریفک کی روانی کے لیے لیے فیلڈ میں موجود ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر کرنے کیلئے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات ہیں۔

بھاری برف باری کی وجہ سے باڑیاں کی طرف سے نتھیاگلی جانے والی ٹریفک بند ہے۔

مری آنے والے سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آنے سے قبل موسم اور ٹریفک کی معلومات کے لئےلیے کنٹرول روم سے معلومات حاصل کر لیں۔ سیاح گاڑی کے ٹائروں میں ہوا کم رکھیں ۔سڑک کے درمیان میں گاڑی روک کرسیلفی اور تصویریں کھینچنے سے اجتناب کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے میں اپنی ذمہ دار شہری ادا کریں۔

شہریوں سے کہا گیا ہے کہ پریشانی سے بچنے کیلئے مری آمد سے پہلے کنٹرول روم ،051 9269016 ،اسٹنٹ کمشنر مری 0321 3219221 اور ڈی ایس پی مری 0321 5615668 کے نمبروں پر کال کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button