پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی سے متعلق الرٹ جاری

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان میں جون میں بارشیں اپنے جوبن پر۔ہیں۔ جہاں ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے وہاں محکمہ موسمیات ملک کے مختلف ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں لینڈ دلائیڈنگ کے باعث مواصلات کا نظام متائثر ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ پری مون سون بارشوں سے اسلام آباد، سمیت پنجاب اور خیبرپختونخواکے نشیبی علاقے زیرآب جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔

صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں مشہور نالہ لئی کے اطراف نشیبی علاقوں میں سول ڈیفنس کے اداروں کے اہلکاررتعینات کردیئے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد،کشمیراور گلگت بلتستان میں مزید موسلادھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مزید بارش ہوگی۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button