پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی سیریز : انگلینڈ نے فیصلہ کن میچ میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کردی

خلیج اردو
لاہور: پاکستان کے تاریخی شہر لاہور میں کھیلا جانے والا پاک انگلینڈ س7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 67 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-4 سے اپنے نام کرلی ہے۔

انگلینڈ نے پہلے کھیل کر پاکستان کو 210 رنز کا بڑا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پاکستانی بلے بازوں کی ناقص بیٹنگ کارگر ثابت نہ ہو سکی اور مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 142رنز بناسکے، شان مسعود 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔

قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ مہمان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے جس میں ڈیوڈ ملان کے 78 رنز شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button