پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاک فوج نے دہشتگردوں کی جانب سے سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہی ناکام بنا دیا ، پاک فوج کے میجر شاہد شہید ، ایک سپاہی زخمی

خلیج اردو
راولپنڈی : دہشتگردوں نے بلوچستان کے علاقے آواران میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی سے دہشتگردوں کو پسپا کر دیا۔

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے قریبی پہاڑوں میں فرار دہشتگردوں کا تعاقب کیا۔ فرار دہشتگردوں کو روکنے کے لیے ایک بلاکنگ پوزیشن پر شدید فائرنگ کا تبادلہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے حملہ 21 اور 22 اپریل کی درمیانی شب کاہان کے علاقے میں کیا۔

جھڑپ کے دوران مٹی کے بہادر سپوت میجر شاہد بشیر جام شہادت نوش کر گئے جبکہ دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچاتے ایک اور سپاہی زخمی ہوا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ بلوچستان کے امن، استحکام، ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام ہو گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button