پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاک فوج کے خلاف مہم چلانے والوں کی گرفتاریاں اور دہشتگردی کے مقدمات قائم کرنے کا آغاز ہوگیا

خلیج اردو
اسلام آباد : پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا پرنفرت انگیزمواد پھیلانے میں ملوث دو درجن افراد گرفتار،، ایف آئی اے کی چار خصوصی ٹیموں نے گیارہ شہروں سے گرفتاریاں کیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی تحقیقاتی اداے ایف آئی اے کی 4 خصوصی ٹیموں نے پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے میں ملوث دو درجن افراد کو 11 شہروں سے گرفتار کر لیا۔حکام کے مطابق یہ افراد پاک فوج کیخلاف نفرت انگیز ٹرینڈ چلا رہے تھے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق انسداد دہشتگردی ونگ نے اب تک 19 مقدمات درج کیے۔اس سے قبل 13 اپریل کو بھی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف نفرت انگيز مواد پھيلانے کے الزام میں مختلف شہروں سے مزید 6 افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔

حکام کے مطابق اداروں کیخلاف سوشل میڈیا مہم میں ملوث ملزمان کیخلاف دہشتگردی قوانین کے تحت مقدمات چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ مذکورہ تمام کیسز سائبر کرائم ونگ سے انسداد دہشتگردی ونگ منتقل کر دیئے گئے۔

12 اپریل کو بھی ایف آئی اے نے پاک فوج کیخلاف شوشل میڈیا پر منظم مہم میں ملوث نیٹ ورک کے مزید 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور فیصل آباد سے گرفتار کیے گئے تھے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button