پاکستانی خبریں

پاک فوج کے سربراہ جنرل باجوہ اور بل گیٹس میں پولیو کے خاتمے کیلئے عزم نو

خلیج اردو

راولپنڈی: پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین مسٹر بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں سربراہان نے صحت کی دیکھ بھال سے متعلق امور بالخصوص پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پاکستان کے عزم پر تبادلہ خیال کیا۔

دوران گفتگو بل گیٹس نے قومی پولیو مہم کی حمایت کرنے اور پولیو مہم کی مناسب رسائی اور کوریج کو یقینی بنانے کے لیے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔

پاکستان کے آرمی چیف نے بل گیٹس اور ان کی فاؤنڈیشن کی اس نیک مقصد کے لیے کوششوں کو سراہا۔آرمی چیف نے بل گیٹس کو پولیو سے پاک پاکستان کے لیے مکمل تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button