پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو افسوسناک حادثہ ، 6 پاکستانی افسروں اور اہلکاروں سمیت 8 اہلکار شہید

خلیج اردو
راولپنڈی: وسطی افریقا کے ملک کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں 6 پاکستانی فوج افسران سمیت 8 فوجی شہید ہوگئے ہیں۔

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر نگرانی مشن کے دوران کانگو کے علاقے پوما ون میں گر کر تباہ ہوا جس کی وجوہات ابتدائی طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام فوجی شہید ہوگئے۔

لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان، ہیلی کاپٹر پائلٹ میجر سعد نعمانی، شریک پائلٹ میجر فیضان علی، فلائٹ انجنئیر نائب صوبیدار سمیع اللہ خان ، کریو چیف حوالدار محمد اسماعیل اور گنر لانس حوالدار محمد جمیل شام ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی ایوی ایشن یونٹ اقوام متحدہ کے امن مشن کیلیے 2011 سے کانگو میں تعینات ہے، پاکستان امن دستوں نے ہمیشہ تنازعات کے شکار علاقوں میں بھرپور کردار ادا کیا اور اعلیٰ ترین افسران کی قربانیاں قربانیاں پیش کیں۔

واقعے پر وزیر اعظم عمران خان نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم آفس کئے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کے کانگو امن مشن میں تعینات افواج پاکستان کے افسران اور جوانوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

وزیر اعظم نے افواج پاکستان کی عالمی امن کے لیے خدمات پر خراج تحسین کیا ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی کانگو میں ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں پاک فوج کے افسران و جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہدا درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا ہے۔

پی پی پی چیئرمین نے شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلہی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوسناک حادثہ باعثِ صدمہ ہے، اپنے 8 سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ عالمی امن کی خاطر پاک فوج کے افسران و جوانوں کی قربانی قوم کے لیئے باعث افتخار ہے۔

مسٹر بھٹو کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں خدمات اور قربانیاں دینے والے ہمارے سپوتوں کی دنیا مقروض رہے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button