پاکستانی خبریں

پاک فوج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے،آرمی چیف

خلیج اردو

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور جوانوں کا حوصلہ بڑھایا،سپہ سالار کہتےہیں کہ پاک فوج پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، تنازع کشمیر کا حل کشمیریوں کی امنگوں اور یو این قراردادوں کے مطابق چاہتے ہیں ۔

 

سپہ سالار جوانوں کا حوصلہ بڑھانے اگلے مورچوں پر پہنچ گئے،،، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جوانوں اور افسروں کے ہمہ وقت چوکس رہنے سمیت آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے کو سراہا۔

 

آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی، ان پر زور دیا کہ وہ مقامی آبادی کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں،،، اور پوری لگن اور تندہی کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کریں۔

 

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے پرعزم ہے،،، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے کاز کی مکمل حمایت کرتے ہیں،،، لائن آف کنٹرول پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی کور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button