پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پشاور کی بی آر ٹی سروس نے دنیا بھر میں 100 میں سے 97 نمبر حاصل کرکے گولڈ سٹینڈرڈ سروس کا ایوارڈ حاصل کرلیا

خلیج اردو: خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹرسیف نے کہا ہےکہ بی آر ٹی سروس نے دنیا بھر میں 100 میں سے 97 نمبر حاصل کرکے گولڈن سروس ایوارڈ جیت لیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے اس ایوارڈ بارے میڈیا کو بتایا کہ بی آر ٹی پشاور کو بین الاقوامی گولڈ سٹینڈرڈ سروس کا درجہ کارکردگی، مسافروں کیلئے منفرد روٹس چلانے، محفوظ سفری سہولت، خواتین کی سفری شرع میں اضافے، خصوصی افراد کیلئے آسان سفری رسائی سمیت ہر مکتبہ فکر کہ لوگوں کو بہترین سفری سہولت دینے پر ایوارڈ دیا گیا۔ اب تک دنیا بھر میں بی آر ٹی گولڈ سٹینڈرڈ سروس ایوارڈ صرف 6 مملک کو حاصل ہو سکا ہے جبکہ پاکستان گولڈ سٹینڈرڈ بی آر ٹی سروس ایوارڈ حاصل کرنے والا دنیا کا 7واں ملک بن گیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے کی جانب سے کئی ممبران نے بی آر ٹی پشاور کا بغیر بتائے سفر کیا اور مسافروں سے ملاقات بھی کی۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ ابھی تک کسی بھی گولڈ سٹینڈرڈ سروس حاصل کرنے والے ملک کے اتنے پوانٹس نہیں ہیں،

بیرسٹر سیف نے کہا کہ اس سے قبل بی آر ٹی پشاور کو عالمی ٹرانسپورٹ ادارے کی جانب سے سسٹینبل ٹرانسپورٹ ایوارڈ میں اعزازی تذکرہ بھی حاصل ہوا۔

اقوام متحدہ برائے خواتین کی جانب سے خواتین کو بہترین اور محفوظ سفری سہولت دینے پر بھی ایوارڈ دیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button