پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالتے وقت عمران خان کے چار سالہ سیاہ دور اور کرپشن کو یاد رکھیں، وزیر اعظم شہباز شریف

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے عوام کو پیغام دیا ہے کہ ووٹ دیتے وقت عمران خان کے دور حکومت کی تباہ کاریوں کو مد نظر رکھا جائے۔

اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پنجاب کےضمنی انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالتےہوئے عمران نیازی حکومت کےپونے 4سالہ سیاہ دورکی کرپشن،نا اہلی،معاشی تباہی،مافیہ کی سہولت کاری و سرپرستی اورتبدیلی کےنام پر برپا کی گئی تباہی کےبارے ضرور سوچیئےگا.

انہوں نے کہا کہ پاکستان پی ٹی آئی کےدور میں اپنی منزل سےدور ہوگیا جس کا اظہار آپ نےاپنے ووٹ سےکرناہے۔

مسٹر شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کو پونے4 سال بدترین گورننس کا نشانہ بنایا گیا. شہریوں کو مفت ادویات اور طلباء کو وظائف سےمحروم کیا گیا. سرکاری آسامیوں اورتبادلوں کی کھلےعام خرید و فروخت کی گئی.

انہوں نے کہا کہ شہری سہولیات کی حالت ابتر اور لاقانونیت عروج پررہی. پنجاب کی جو حالت کی گئی، وہ پنجاب کےلوگوں کی توہین سےکم نہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ آپکا ووٹ ہی آپکی طاقت ہے. اس طاقت سے انتشار، نفرت اور تقسیم کی سیاست کومسترد کریں.

انہوں نے کہا ہے کہ ایک شخص کی اناء،اندازِ سیاست اور نااہلی نےہمارے معاشرےکے حسن کو تہ و بالا کرکے رکھ دیا ہے. اپنا ووٹ قومی ترقی اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئےڈالیں. مجھے آپکی قوتِ انتخاب پر پورا بھروسہ ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button