پاکستانی خبریں

پولیس والوں کی شادی ، نئے نویلے جوڑے کی عمروں میں فرق کو لے سوشل میڈیا خوش نہیں

خلیج اردو
یکم مارچ 2021
نارووال : پاکستان میں صوبہ پنجاب کے ضلع نارووال میں ایک 55 سالہ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ آف پولیس یعنی ڈی ایس پی سے نئی بھرتی ہونے والی 19 سالہ لیڈی کانسٹیبل کی شادی ہو گئی ہے جس کے بعد ان کی تصویر شوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی ایس پی نارووال صابر چٹھہ نے سوہاوہ سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ لیڈی کانسٹیبل اقرا سے قانونی اور روایتی اصولوں کے عین مطابق شادی کرلی ہے۔ یہ بھی کہا جاتا یے کہ یہ شادی محبت کی شادی ہے اور جیسے ہی اقرا پولیس میں بھرتی ہوئی تو اس کو دیکھتے ہی ڈی ایس پی صابر اس کی محبت میں گرفتار ہوگئے اور بات بلا تاخیر شادی ہونے پر ختم ہوئی ہے۔

ویسے تو سوشل میڈیا پر ڈی ایس پی اور کانسٹیبل کی شادی کے خوب چرچے ہو رہے ہیں لیکن بعض لوگ عمر کے فرق کی وجہ سے ڈی ایس پی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور شاید وہ بتانا چاہتے ہیں کہ اپنی پوزیشن کا استعمال کرتے ہوئے کانسٹبل کو مجبور کیا گیا ہے۔

پاکستان میں اس کے علاوہ ایک اور شادی کو لے کر بھی کافی تنقید کی جارہی ہے جس میں 64 سالہ رکن قومی اسمبلی نے کم عمر لڑکی سے شادی کی ہے اور اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button