پاکستانی خبریں

پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے پاک فوج پر الزمات،فوج نے حکومت سے کارروائی کی اپیل کردی

خلیج اردو
راولپنڈی: افواج پاکستان ایک منظم ادارہ ہے، بغیر ثبوت کے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے افواج پاکستان کے افسران پر بے بنیاد الزامات کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔۔پاک فوج نے وفاقی حکومت سے فوج مخالف مہم چلانے پر پی ٹی آئی کے ذمہ داران کے کلاف کارروائی کی درخواست کردی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے پاک فوج بالخصوص ایک اعلیٰ فوجی افسر کے خلاف بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ الزامات قطعی طور پر ناقابل قبول اور غیر ضروری ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی فوج ایک انتہائی پیشہ ور اور نظم و ضبط کا حامل ادارہ ہے۔ جس کا ایک مضبوط اور انتہائی موثر اندرونی احتسابی نظام موجود ہےہے

آئی ایس پی آر کے مطابق مفاد پرست عناصر کی جانب سے پاک فوج پر بنیاد الزامات فوج کے رینک اینڈ فائل کی عزت، تقدس اور وقار کو داغدار کیا جا رہا ہے ، جس کا ہر صورت دفاع کیا جائے گا۔ ادارے کے افسران یا الکاروں پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات انتہائی افسوسناک اور پرزور مذمت ہیں۔ کسی کو بھی ادارے یا اس کے سپاہیوں کی توہین کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پاک فوج نے وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے اور بغیر کسی ثبوت کے ادارے اور اس کے ذمہ داران کے خلاف ہتک امیز اور جھوٹے الزامات کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button